یہ ایک ایسے عالمی ادارے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ ہے جس کی پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔یہ رپورٹ بین الاقوامی برادری کو بتاتی ہے کہ ’’اسلامی …جمہوریہ …پاکستان ‘‘ میں روزانہ 20کروڑ لٹر سے زیادہ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں ملک کی 87فیصد آبادی کو کینسر کا خطرہ ہے ‘‘۔پہلی بات کہ یہ رپورٹ انگریزی زبان میں پیش ہوئی جس سے تقریباً ساری دنیا کو ہماری اصل اوقات کا علم ہو چکا ہو گا۔رہی سہی کسر ترجمہ نے پوری کر دی ہو گی کیونکہ یہ رسوا کر دینے…