Skip to content

پی سی بی کی کھلاڑیوں کے بیمار ہونے یا وائرل انفیکشن کی تردید

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھارت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بیمار یا وائرل انفیکشن کی تردید کردی ہے۔پی سی بی نے بھارت میں ورلڈ کپ 2023ء کے موجود قومی ٹیم کے کچھ پلیئرز کے بیمار ہونے کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان کرکٹ کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں ہے، کچھ پلیئرز کو بخار تھا، اکثر کی طبیعت بحال ہوگئی ہے۔ٹیم ذرائع کے مطابق پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کو کووڈ اور ڈینگی کے ٹیسٹ بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں پلیئرز کی صحت پر تشویش کی کوئی بات نہیں، قومی ٹیم آج شام 6 سے 8 بجے تک پریکٹس کرے گی۔پاکستان نے کچھ گھنٹے قبل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *