Skip to content

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی

    ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جاسکیں گے، سعودی محکمہ سول ایوی ایشن نے خط لکھ کر تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔
    واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی قرار دی تھی جبکہ پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *