Skip to content

اس سال بھی دن میں 8 گھنٹے گیس آئے گی: نگراں وفاقی وزیرِ توانائی

    نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی، جس طرح گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی، اسے جاری رکھیں گے۔انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ موسمِ سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے 2 ایل این جی کارگوز خرید لیے ہیں۔نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے اب تک 16 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نج کاری کے حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے پہلی ترجیح ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *