کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کے ذریعے بنائے گئے گانوں میں اپنی آواز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے انہوں نے لکھا اور شرط عائد کی کہ ان نئے کاموں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نصف منافع انہیں دیا جائے۔انسٹاگرام پر 35 سالہ گلوکارہ نے لکھا کہ کسی بھی جرمانے کا سامنا کیے بغیر میری آواز استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کی جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے کینیڈا کے گلوکار ڈریک اور دی ویکنڈ کے ایک جعلی گانے کی اشاعت کے چند دن بعد اپنا مؤقف دیا ہے جسے مصنوعی ذہانت کے پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گرائمز ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ ہیں اور ایلون مسک سے ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔
