سانحہ جڑانوالہ کی وجہ دنیا بھر کے پاکستانیوں میں دکھ و کرب کی لہر دوڑ گئی۔اسی طرح جرمنی میں مقیم اوورسینز پاکستانیوں نے بھی افسوسناک سانحہ کی مذمت کی۔ھم ھیں پاکستان رجسٹرڈ تنظیم نے اسی تناظر میں جرمنی میں مقیم اپنے پاکستانی عیسائی برادری سے افسوسناک سانحہ کی مزمت اور یکجہتی کے احساس کو ابھارنے کے لئے فرینکفرٹ میں پاکستانی چرچ کا دورہ کیا۔
ھم ھیں پاکستان کی ٹیم نے اپنے بھائیوں کو دکھ کی گھڑی میں ساتھ دینے کا احساس اجاگر کیا۔محمود سعید نے سانحہ جڑانوالہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسد اللہ طارق صاحب نے اس سلسلہ میں حکومت پاکستان سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اور بےگناہ خاندانوں کے گھر نظر آتش اور لوٹ مارنے کو غیر انسانی عمل قرار دیا۔ پاکستان کی دھرتی پر رھنے والے تمام پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت وقت کی زمہ داری۔ ریاست کو سخت ایکشن لینا چاھیے اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
حاجی گلزار احمد صاحب نے پیارے نبی رحمت العالمین کا اسوہ حسنہ بیان کیا اور کہا کہ ایک سچا مسلمان کسی کی عبادت گاہ کی بےحرمتی کا تصور نھیں کرسکتا۔عیسائی برادری کے رھنمائوں اختر بھٹی اور ندیم بلوچ نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔تمام عیسائی برادری نے اس عمل کو سراھا۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔
