Skip to content

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو کہ مورخہ 19 اگست بروز ہفتہ بوقت شام چار بجے سے رات دس بجے تک جاری رہا ۔تقریب میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے ایک اندازے کے مطابق ساڑھے چار سو سے زائد پاکستانیوں نے شرکت کی آنے والے مہمانوں میں استقبالیہ میں شہزاد ملک کال سینٹر آفن باغ کی جانب سے گفٹ پیکج دئے گئے۔۔ اس تقریب میں پاکستان کونسلیٹ جنرل جرمنی فرینکفرٹ سے ٹریڈ و انوسمنٹ کونسلر محترمہ آمنہ نعیم صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فرائض ایک نوجوان حافظ اویس محمود نے ادا کئے تلاوت کلام پاک کے بعد ایک ننھی بچی لائبہ ملک نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا نعت رسول مقبول صلہ پیش کرنے کے لئے جرمنی کے مشہور و نعت خواں سید زبیر ترمذی نے اپنی خوبصورت آواز میں حدیہ رسول صلہ پیش کیا .
    تقریب میں تحریک پاکستان پر مبنی ایک ڈاکومنٹری پیش کی گئی جس میں قیام پاکستان کی مکمل و مختصر تاریخ پیش کی گئی بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جیسے حاضرین نے بہت پسند کیا قومی ترانہ پر پورا ہال سبز حالی پرچموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔تقریب میں ایک کوئیز پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو کہ بچوں کے لیے بڑی دلچسپی کا باعث بنا ۔ بچوں کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔بچوں نے ملی نغمے کی دھن پر سبز حالی پرچم لہرا کر تحریک پاکستان کے شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔
    نوجوانوں نے لائیو میوزک پر ملی نغمے پیش کیے تحریک پاکستان پر اردو اور جرمن زبان میں ایک تقریر جو کہ اردو میں محمد رفیق اور جرمن میں تنزیلہ عاصم نے کی آخر میں محترمہ آمنہ نعیم صاحبہ نے اپنے خطاب میں کراچی کمیونیٹی جرمنی کی پوری ٹیم کو اور حاضرین کو مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا اس طرح کے پروگرام جذبہ حب الوطنی اتحاد و یکجہتی قائم رکھتا ہے آپ نے فرمایا اوورسز پاکستانیوں میں ایسا جذبہ نظم و ضبط سے بھرپور پروگرام قابل تعریف ہے .آخر میں محترمہ آمنہ نعیم صاحبہ اور خواتین نے مل کر کیک کاٹا ہال ایک بار پھر سبز حالی پرچموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس پروگرام کی نظامت محمد دانش اور زاہد لطیف نے سرانجام دیئے آخر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔کراچی کمیونیٹی جرمنی کے تمام ذمہ داران نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تقریب رات دس بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *