ضلع باغ کی ساڑھے 6 سال کی بچی لاریب نے قرآن کریم حفظ کر لیا۔لاریب ضلع باغ کے نواحی علاقہ نندرائی میں ایک ٹرسٹی اسکول کی طالبہ ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق ساڑھے 6 سالہ بچی لاریب نے 4 ماہ 24 دن میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بچی نے اساتذہ و علماء کرام کی موجودگی میں اپنا آخری سبق سنایا۔اسکول انتظامیہ کے مطابق لاریب قرآن مجید حفظ کرنے والی آزاد کشمیر کی پہلی حافظہ ہیں اور اسکول ریکارڈ کے مطابق بچی کی عمر 6 سال 6 ماہ ہے۔
