Skip to content

عالمی بینک پاکستان کو 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کیلئے رضا مند

    عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔دستاویز کے مطابق توانائی سیکٹر منصوبے کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز بطور قرض ملے گا، عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرز بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کا مقصد توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *