Skip to content

پی ٹی ائی جرمنی میں اہم تبدیلیاں ،ذریعے اوورسیز چیپٹرز کے تمام ایڈوائزرز، کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوارڈینیٹرز کو ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

    پی ٹی ائی جرمنی میں اہم تبدیلیاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے اوورسیز چیپٹرز کے تمام ایڈوائزرز، کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوارڈینیٹرز کو ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہےاس سے پارٹی الیکشن کا منصفانہ انعقاد ممکن ہو سکے گا ۔

    تحریک انصاف جرمنی نے اس نوٹیفیکیشن کا خیرمقدم کیا ہے۔
    تحریک انصاف جرمنی کے صدر طارق جاوید نے پارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹی فیکشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد پارٹی کے اندر دھڑے بازی کی حوصلہ شکنی ہو گی، اور تمام پی ٹی آئی عہدیداران یکسوئی سے کام کر سکیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان کا کرپشن فری پاکستان کا وژن ہے اسی طرح وزیراعظم عمران خان پارٹی الیکشن فری اینڈ فیئر کروانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاکہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے جو ایڈوائزرز، کورڈی نیٹرز اور ڈپٹی کواڈی نیٹرز کو کام سے روک کر احسن اقدام اٹھایا ہے، اور آنے والے وقت میں اس اقدام سے اوورسیز میں پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔
    طارق جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی جرمنی کے عہدیداران پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو لے کر چل رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہماری پہلی ترجیح جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروانا ہے جس کے لیئے ہم ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی آئینی اور قانونی طور پر تحریک انصاف کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ بھی پارٹی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے صاف اور شفاف پارٹی الیکشنز کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *