پاکستان تحریک انصا
پاکستان تحریک انصاف جرمنی میں انقلابی تبدیلیاں
پی ٹی ائی اوورسیز چیپٹر نے تمام اورسیز کوآرڈینیٹرز، ایڈوائزر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔الیکشن کے بعد کام جاری رکھ سکے گے، جرمنی کی حالیہ باڈی اپنے ڈینور پورا کرےگی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی نے نئے سال کے دوسرے ماہ کے آغاز پر ہی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ یورپ کےتمام ایڈوائزرز، کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوارڈینیٹرز کو سیاسی سرگرمیوں ممبرسازی کے عمل سے روک دیا گیا ہے تاکہ الیکشن کا منصفانہ انعقاد ممکن ہو سکے۔
پی ٹی ائی اوورسیز چیپٹر کے جنرل سیکرٹری محمود کیانی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ مذکورہ عہدیداروں کو نئے انتخابات تک کام کرنے سے رکنے کا مقصد پارٹی کے ڈسپلن کو مزید مستحکم کرنا ھے