Skip to content

انڈونیشیا میں لاپتہ ہونے والا طیارہ 26 سال پرانا تھا

    انڈونیشیا کے جکارتہ ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی مبینہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہونے والا سری وجائیا ایئر لائن کا طیارہ 26 سال پرانا تھا۔سری وجائیا ایئر لائن کی پونتیانک کے لیے فلائٹ ایس ایل 182 کے طور پر ائیر کرافٹ بوئنگ 737 نے اڑان بھری تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس طیارے نے مئی 1994 فضائی سفر کا آغاز کیا تھا۔طیارے کا سیریل نمبر 27323 تھا۔ لاپتہ ہونے کے وقت طیارہ 10900 فٹ کی بلندی پر تھا، طیارہ کی گراؤنڈ اسپیڈ 287 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز نے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا مگر 56 منٹ کی تاخیر سے یہ پرواز دو بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں عملے سمیت 60 افراد سوار تھے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت سے اڑان کے بعد پونتیانک ایئر پورٹ تک اس پرواز کا تمام فضائی سفر سمندر کے اوپر تھا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کا رابطہ مغربی کالیمنتن صوبے میں منقطع ہوا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *