Skip to content

پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیے

    پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیے۔ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دیے گئے ہیں۔محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔علاوہ ازیں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *