Skip to content

برطانیہ میں ہلاک سارہ کے مفرور والدین کا پولیس پر الزام

    برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ شریف کے مفرور والدین نے پاکستانی پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے پاکستانی پولیس ان پر تشدد کرکے ہلاک کرسکتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو بھیجے ویڈیو بیان میں سارہ کی مفرور سوتیلی ماں بینیش بتول نے سارہ کی ہلاکت کو حادثہ قرار دے دیا اور برطانوی حکام سے تعاون کی پیشکش کی۔ اس دوران سارہ کا مفرور والد عرفان شریف خاموش بیٹھا رہا۔یاد رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو سرے کاؤنٹی کے علاقے ووکنگ کے گھر سے ملی تھی۔اس سے ایک دن پہلے عرفان شریف پاکستان بھاگ گئے تھے۔ دونوں سارہ کی موت کی تفتیش میں برطانوی پولیس کو مطلوب ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *