Skip to content

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج اور ہڑتال

    بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔جماعت اسلامی نے بھی آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔ کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں۔پنجاب بار کونسل نے بھی مہنگائی کےخلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وکلا نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
    کراچی:
    کراچی میں مہنگائی کے خلاف شہریوں کا شاہ لطیف ٹاون میں احتجاج ریکارڈ کروایا، جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
    سرگودھا:
    جماعت اسلامی کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔صدر انجمن تاجران شیخ ندیم خاور کا کہنا ہے کہ شٹرڈاؤن ہڑتال میں حصہ لیں گے لیکن ریلی نہیں نکالیں گے۔جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کہنے پر ہڑتال نہیں کریں گے، بلکہ آل پاکستان انجمن تاجران ہڑتال کا اعلان کرے تو حمایت کریں گے۔
    فیصل آباد:
    بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کینال روڈ اور ڈجکوٹ کے علاقے میں شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے ظالمانہ ٹیکسز ختم کیے جائیں، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *