سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری رہائی کے بعد گھر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔اے ٹی سی نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی ہے۔
