Skip to content

آئی سی سی انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ بیٹنگ فرینڈلی بنانے کیلئے کوشاں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ بیٹنگ فرینڈلی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن کا بھارتی کیوریٹرز کے ساتھ سیشن ہوا ہے جس میں ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تیاری کے لیے آئی سی سی نے کیوریٹرز کو ہدایات دی ہیں۔آئی سی سی کے چیف کیوریٹر نے ہدایت کی ہے کہ ورلڈ کپ میچز کے لیے وکٹیں بیٹنگ فرینڈلی رکھی جائیں، وکٹیں بیٹنگ کے حق میں 40-60 تناسب سے رکھی جائیں۔اس حوالے سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی میچ میں وکٹ کی تیاری کے لیے ہوم ٹیم کا دباؤ نہ لیں اور بارش کی صورت میں پورے گراؤنڈ کو ڈھانپنے کی کوشش کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے زیادہ تر میچز میں 70 میٹرز کی باؤنڈری رکھی جائے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ باؤنڈری کی لمبائی 80 میٹر ہوگی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *