Skip to content

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کیلئے برطانوی وکیل کو ہدایات کر دیں

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے برطانوی وکیل راشد یعقوب کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر آف انسٹرکشن پر سپریم کورٹ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے بھی دستخط موجود ہیں۔برطانوی وکیل راشد یعقوب نے مؤقف دیا کہ میرے پاس لیٹر آف انسٹرکشن ہے ورنہ آگے نہیں بڑھ سکتا تھا، میں سب سے پہلے وکیل ہوں، وکلا ہی پوچھیں گے لیٹر آف انسٹرکشن کہاں ہے؟ذرائع کا کہنا ہے کہ ذلفی بخاری اور دیگر رہنماؤں نے راشد یعقوب کی جانب سے کیس عالمی اداروں میں لے جانے کی مذمت کی ہے۔راشد یعقوب نے کہا کہ ذلفی بخاری، نعیم پنجوتھا الزام لگانے کے بجائے فون، ای میل بھیجتے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *