عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔صدر علوی نے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ عام انتخابات کا فیصلہ کرنے کیلئے آج یا کل ملاقات کریں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے اسمبلی تحلیل کی تاریخ کے 90 دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔واضح رہے کہ 17 اگست کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔
