چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ و فلم ساز جمائمہ خان نے اپنے فالوورز کو خبردار کر دیا اور بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر موجود نہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے جمائمہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو ہوشیار کیا کہ ان کے نام سے منسوب 2 لاکھ 68 ہزار سے زائد فالوورز کا حامل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ان کا نہیں ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مذکورہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ ’یہ ٹک ٹاک پر میرا فیک اکاؤنٹ ہے اور میں ٹک ٹاک پر موجود نہیں ہوں‘۔خیال رہے کہ جمائمہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متحریک رہتی ہیں تاہم ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے۔
