ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔وزیراعظم نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔
