Skip to content

جدہ: یوکرین بحران پر مذاکرات، 10 نکاتی امن فارمولا پیش

    سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں یوکرین بحران پر مذاکرات کا دوسرے روز متعدد ممالک کے نمائندے موجود تھے۔ ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اور متعدد ممالک کے نمائندے یوکرین بحران کے حل میں مصروف رہے۔ مذاکرات میں یوکرین نے اپنا متوقع 10 نکاتی امن فارمولا پیش کیا۔ اس موقع پر یوکرینی وفد کا کہنا تھا کہ ان کی تجاویز کو متعدد ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب میزبان ملک سعودی عرب کی حکومت کو امید ہے کہ جدہ ملاقات میں یوکرین بحران کے حل میں مدد ملے گی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *