Skip to content

جرمنی فلسطینی مہاجرین کیلئے 3 کروڑ ڈالر سے زائد رقم فراہم کرے گا

    جرمنی فلسطینی مہاجرین کیلئے کام کرنے والی ایجنسی کو 3 کروڑ ڈالر سے زائد رقم فراہم کرے گا۔جرمنی کی حکومت اور فلسطینی مہاجرین کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے معاہدے کرلیے۔یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ جرمن ڈیولپمنٹ بینک ‘کے ایف ڈبلیو’ فلسطینی مہاجرین کی مدد کرے گا۔رملہ میں جرمنی کے نمائندہ آفس کے سربراہ اولیور اوکزا نے کہا کہ جرمن حکومت فلسطینی مہاجرین کی مدد کرتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نئے معاہدے مہاجر کیمپوں میں معیار زندگی کو بہتر کرنے میں مدد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جرمن فنڈز کے ذریعے یو این آر ڈبلیو اے مہاجر کیمپوں کے انفرااسٹرکچر پر خرچہ کرے گی اور اپنی سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر بنائے گی۔اردن، غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *