Skip to content

لیبیا، یورپ جانے کے خواہشمند 385 پاکستانی بازیاب

    لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے گوداموں پر چھاپوں میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے385 پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے ٹھکانوں پر مارے گئے جہاں پاکستانیوں کو چھپایا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بازیاب افراد میں بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے جہاں انہیں اسمگلروں نے اپنی حراست میں لیکر رہائی کے بدلے تاوان مانگا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *