Skip to content

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کردیا گیا

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا۔پیٹرول کی قیمت19روپے 95 پیسے اضافے سے 272 روپے 95 پیسے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 19روپے 90 پیسے اضافے سے نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہو گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہو سکتا ہے وہ کرنا چاہیے، ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے کم سے کم قیمت بڑھائی جا رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *