Skip to content

نگراں حکومت سے متعلق شق 230 میں ترمیم، نگراں حکومت کے اختیارات محدود

    موجودہ حکومت کی جانب سے نگراں حکومت سے متعلق شق 230 میں ترمیم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں حکومت کو دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہو گا۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کو پہلے سے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا بھی اختیار ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہوں گے، نگراں حکومت کوئی نیا معاہدہ نہیں کر سکے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نگراں حکومت پہلے سے جاری پروگرام اور منصوبوں سے متعلق اختیار استعمال کر سکے گی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *