Skip to content

امریکی فوج کی لاکھوں ای میلز ٹائپنگ غلطی سے روس کے اتحادی مالی کو بھیج دی گئیں

    برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی لاکھوں ای میلز ٹائپنگ غلطی سے روس کے اتحادی ملک مالی کو بھیج دی گئیں، ڈومین میں ٹائپنگ کی معمولی غلطی سے برسوں سے امریکی فوج کی ای میلز مالی کوجاتی رہی ہیں، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ای میل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں.برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا ڈومین .mil اور مالی کا ڈومین .ml ہے، امریکی فوج کی مالی کو جانے والی ای میلز میں پاس ورڈ، میڈیکل ریکارڈ، فوجی تنصیبات کے نقشوں، فوجی افسران کی سفری تفصیلات جیسی حساس معلومات شامل تھیں۔خبر کا پہلی بار انکشاف کرنے والے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ڈچ انٹرنیٹ کاروباری جوہانس زیوربیئر نے 10 سال پہلے اس مسئلے کی نشاندہی کی تھی۔اس کے پاس مالی کے کنٹری ڈومین کا انتظام کرنے کا معاہدہ ہے اور جو حالیہ مہینوں میں مبینہ طور پر ہزاروں غلط ای میلز چیک کر چکا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اس معاملے سے آگاہ ہے اور فوجی ای میلز غلط ڈومینز پر نہ بھیجے جانے کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *