Skip to content

قدرتی آفات سے نمٹنے کا چیلنج، پاکستان نے آئی ایم ایف کو پلان بتادیا

    قدرتی آفات سے نمٹنے کے چیلنج کے سلسلے میں پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پلان بتادیا۔اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گا۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلان کے تحت پاکستان قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کرے گا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *