Skip to content

نیدرلینڈز اور جرمنی میں طوفان باد و باراں، حادثات میں 2 افراد ہلاک

    نیدرلینڈز اور جرمنی میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان باد و باراں کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایمسٹرڈیم میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں سے درجنوں درخت گر گئے، درخت گرنے سے متعدد گاڑیوں اور کشتیوں کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق شیفول ہوائی اڈے پر 400 پروازوں منسوخ کر دی گئیں، ملک کے شمالی علاقوں میں ٹرین سروس روک دی گئی، ایمسٹرڈیم کی شمالی ہائی وے پر درخت گرنے سے سڑک بند ہوگئی۔ حکام نے طوفان کی ریڈ وارننگ جاری کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔نیدرلینڈز میں آٹھ سالوں بعد موسم گرما میں اتنا شدید طوفان ریکارڈ ہوا ہے اس سے پہلے نیدرلینڈز میں 2015 کے موسم گرما میں شدید طوفان آیا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *