رپورٹ. مطیع اللہ
پاکستان پیپلزپارٹی گوٹنگن اور پاکستانی پروفیشنلز نے یونیورسٹیوں کے شہر گوٹنگن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا .عیدملن پارٹی میں پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ جرمنی کی صدر نذہت ہارون اور گوٹنگن کے صدر محمد ہارون کی جانب سے شرکاء کے لیے مختلف کھانوں و مٹھائیوں کا اہتمام کیا
عید ملن پارٹی میں پاکستانی اسٹوڈنٹس و کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کرکے پردیس میں عید کے مزے کو دوبالا کردیا۔گوٹنگن کے نامور سیاسی وسماجی شخصیت محمد ہارون کی رہائش گاہ پر منعقدہ عید ملن پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور آپس میں مل کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔اس موقعہ پر اسٹوڈنٹس اور کمیونٹی ممبران کا کہنا تھا کہ جرمنی ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم جرمنی اور گوٹنگن شہر کے نامور شخصیات نذہت ہارون اور محمد ہارون سمیت دیگر سماجی رہنماوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی کی قیادت میں گوٹنگن شہر کی رونقیں بحال رہتی ہیں گوٹنگن کے پاکستانی کمیونٹی ان کی شخصیات کی شکرگزار رہے گی ان کی بدولت ہم ہمیشہ سے عید کے رنگوں کو ملکر دوبالا کرتے ہیں ۔عید ملن پارٹی سے گوٹنگن کے معروف پروفیسرز ائی ٹی اسپیشلسٹ اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ عید ملن پارٹی کے شرکاء کے لیے دیسی کھانوں اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا.
