Skip to content

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون شاہ چارلس سوم کی مشیر خاص مقرر

    برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کرلیا۔ لندن سے مقامی میڈیا کے مطابق برٹش پاکستانی اعلیٰ سرکاری افسر کا عہدہ بادشاہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری کے برابر ہوگا۔ مقامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں۔ نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکریٹری آفس کا حصہ ہونگے۔ یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے۔ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکریٹری کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ تقرریاں شاہ چارلس کا برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا بادشاہ ہونے کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *