Skip to content

آبدوز تباہ، پاکستانی صنعتکار حسین داؤد کے بیٹے اور پوتے سمیت تمام 5 مسافر ہلاک

    بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی ٹائٹن نامی سیاحتی آبدوز (سب مرسی بل ) کا ملبہ مل گیا ، آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ اور امریکی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی صنعتکار حسین داود کے بیٹے شہزادہ داود اور پوتے سلیمان داود سمیت تمام 5 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی.اوشین گیٹ کے مطابق حادثے میں کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹون رش ،برطانوی ارب پتی ہمیشن ہارڈنگ اور فرانسیسی سب میرین آپریٹر پاول ہینری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں . امریکی کوسٹ گارڈز نے کہا کہ بدقسمت ٹائٹن ممکنہ طور پر بحیرہ اوقیانوس میں تباہ ہوئی ، آبدوز میں سوار تمام مسافروں کی لاشیں ملنے کا امکان بہت کم ہے. امریکی کوسٹ گارڈز کےرئیر ایڈمرل جان ماوگر نے بوسٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ ٹائی ٹینک کے ملبہ قریب سمندر کی تہہ میں ملنے والے ملبہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاحتی آبدوزپانی کے شدید ترین دباؤ کی وجہ سے کچلی گئی . انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کے اہلخانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ، انہوں نے بطور امریکی کوسٹ گارڈکمانڈر مرنے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ،برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے بھی مرنے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے . اس سے قبل امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا تھا کہ ٹائی ٹینک کے نزدیک ایک ڈرون آبدوز کو ملبہ ملا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، قبل ازیں تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا، امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ ٹائٹن میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی ہوگی، ٹائٹن میں سوار مسافروں کے زندہ بچنے کی امید کم ہوگئی ہے . امریکی کوسٹ گارڈز نے آکسیجن سپلائی ختم ہونے کے خدشات کے باوجود سرچ آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا جس میں 20ہزار کلو میٹر کا علاقہ چھان مارا گیا ، امریکی کوسٹ گارڈنے ایک بیان میں بتایا تھاہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ ملا ہے.رواں ہفتے ماہرین سے بات کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ممکن ہے ٹائٹن بیرونی ڈھانچے کے دباؤ کو سہنے میں ناکامی کی وجہ سے پھٹ گیا ہو اور دریافت ہونے والا ملبہ اسی کا ہو تاہم فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا،اس پیشرفت کے ساتھ یہاں یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کے ارد گرد سمندری فرش ہر طرح کے ملبے سے بھرا پڑا ہے.واضح رہے کہ یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا.ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *