برلن رپورٹ مطیع اللہ
چہروں پہ خوشی اور پرامید دل- پاکستان سپیشل اولمپکس کا کا 137 رکنی وفد برلن میں سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے لئے برلن پہنچ گیا
سپیشل اولمپکس پاکستان کا 137رکنی وفد برلن میں منعقد ھونے والی سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے لئے آج برلن پہنچا۔وفد میں 54 مرد ور 33خواتین کھلاڑیوں سمیت متعلقہ کوچز اور دیگر معاون سٹاف شامل ھے۔ مذکورہ گیمز میں کل 26 کھیل کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ور اس میں قریبا 190 ممالک سے 7000 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
پاکستانی سپیشل کھلاڑی 11 کھیلوں بشمول اتھلیٹکس, بیڈمنٹن, باسکٹ بال, بوچے, سائکلنگ ,فٹسال, ھاکی, پاور لفٹنگ, تیراکی, ٹینس اور ٹیبل ٹینس میں اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھائیں گے۔ائرپورٹ آمد پر ٹیم کا استقبال سفارتخانہ پاکستان برلن کے افسران نے کیا۔ سفارتخانہ پاکستان برلن سپیشل کھلاڑیوں کے برلن دورے کے دوران معاونت بھی کر رھا ھے۔
سپیشل اولمپکس سے متعلق اپنے بیان میں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان اتھلیٹس اور انکی سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن میں پرجوش شرکت پر فخر ھے۔ بلاشبہ انکی آمد اس قومی جذبے کی عکاس ھے جسکا مظاہرہ پاکستانی قوم کرتی آئی ھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ھم امید کرتے ھیں کہ یہ بچے پاکستان کا نام اسی طرح روشن کریں گے جیسا کہ 2019 میں ابوظہبی میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 61 تمغے حاصل کئے تھے۔ پاکستان اپنے خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے کے لئے پرعزم ہے اور سفارتخانہ اس ضمن میں ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔مزید برآں, سفیر پاکستان 15جون 2023 کو پاکستان ھاؤس برلن میں سپیشل اولمپک ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔سپشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن کا باضابطہ افتتاح 17 جون کو ھو گا اور یہ مقابلے 25جون 2023 تک جاری رھیں گے۔
