Skip to content

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔چیئرمین نادرا کے قریبی ذرائع کے مطابق طارق ملک نجی شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا، جس میں طارق ملک نے اپنے استعفیٰ منظور کیے جانے سے متعلق درخواست کرنی تھی۔دوسری جانب یہ اطلاع بھی آئی ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *