Skip to content

روس سے آئے جہاز سے خام تیل نکالنے کا کام شروع

    روس سے آئے جہاز پیور پوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔پاکستان ریفائنری ذرائع کے مطابق جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل منتقلی کل مکمل ہو جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔انہوں نے کہا تھا کہ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *