Skip to content

برلن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ
    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی سلور جوبلی تقریبات کا سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے جرمن دارالحکومت برلن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا پاکستان کو ایمٹی قوت بنانے والے مشن میں شامل تمام افراد کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیااس موقع پر کیک کاٹا گیا
    28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن برلن کے عہدیداروں اور اراکین کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے کیک کاٹ کر یوم تکبیر کی سلور جوبلی کو بھرپور انداز سے منایا،
    جرمنی کے دارلحکومت برلن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء بیرسٹر ملک امجد نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کا قابل فخر دن ہے 25 سال قبل میاں نواز شریف نے ایٹم بم کا دھماکہ کرکے پاکستان کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیااور خطے میں طاقت کا توازن برابر کر دیا جس پر ہم میاں نواز شریف اور تمام سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،مسلم لیگ ن جرمنی کے جنرل سیکریٹری محمد عنصر بٹ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہیں جو ہمارے دفاع کو مضبوط بناتا ہے اور ہماری بقاء کا ضامن ہے، ہمارے شہداء ہمارے فخر ہے ہم سانحہ 9 مئی شدیدمذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ برلن کے صدر اعجاز بٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ،تقریب میں یوم تکبیر کی مناسبت سے برلن کے معروف شاعروں نے اپنےیوم تکیبر کے لیے اپنے نئے کلمات پیش کئے، تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور پرجوش نعرے بازی کی گئی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *