Skip to content

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیرون ملک ایک شخص کی بد تمیزی

    سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے بیرون ملک ایک شخص نے بد تمیزی اور بے ہودگی کی۔اس شخص نے قمر جاوید باجوہ کی ویڈیو بنائی اور نازیبا زبان استعمال کی۔جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے خود پر قابو رکھتے ہوئے اُس شخص کو نظر انداز کیا اور اُس کی بدتمیزی کا کوئی جواب نہیں دیا۔
    ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیرون ملک ہیں۔ اُن سے ایک شخص نے بیہودگی اور بد تہذیبی کی اور اس میں تمام حدیں پار کر گیا۔گفتگو سے وہ شخص بظاہر افغان لگ رہا تھا، اس موقع پر سابق آرمی چیف کی اہلیہ بھی اُن کے ساتھ موجود تھیں۔اس ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *