Skip to content

جرمنی کے ریلوے لیبر یونین نے ایک مرتبہ پھر لمبے عرصے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا

    برلن: رپورٹ مطیع اللہ
    جرمنی کے ریلوے لیبر یونین نے ایک مرتبہ پھر لمبے عرصے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا 14 مئی سے 17 مئی تک جرمن بھر میں ریلوے لیبر نے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا مطاپبات تسلیم نہ ھونے مئی کے اخر میں دوبارہ ہڑتال کرنے کا عندیہ،
    14 مئی اتوار کی شام سے لیکر 17 مئی 2023 بدھ کی صبح تک تمام ریلوے ریجنل بان، ایس بان اور نیشنل و انٹرنیشنل ریلوے کے دو لاکھ تیس ہزار ملازمین اور پچاس سے زائد مختلف کمپنیوں کےملازمین ہڑتال کرینگے
    بی وی جی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے برلن کے لوکل ٹرین بیسیں اور انڈر گراؤنڈ ٹرین معمول کے مطابق اپنے خدمات سرانجام دینگے
    جرمن ریلوے لیبر یونین نے تنخواہوں میں 12% اضافے سمیت مہنگائی الائونس کا مطالبہ کررہے ہیں ان کے مطالبات پر پورے نہیں کئے گئے مئی کے اخرمیں دوبارہ لمبے عرصے ہڑتال کی کال دینگے اور ہر قسم کی پبلک ٹریفک بند رکھنے کا عادہ کیا ھے
    جرمنی کے دارالحکومت برلن و گردونواح کے اضلاع میں ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ یونین (ای وی جی) نے ریل صنعت میں جاری تنخواہوں میں اضافے کی مطالبہ کے پیش نظر ریلوے یونین کے اعلان کے مطابق تمام ریل روڈ کمپنیوں میں ملازمین کام بند رکھے گے BVG برلن ٹرانسپورٹ لیبر ہڑتال میں شامل نہیں ہونگے۔
    برلن ٹرانسپورٹ اتھارٹی BVG نے جمعرات کو اعلان کیا، وہ اس اتوار کو ہونے والے ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گے۔ برلن میں بسیں، ٹرینیں اور فیری معمول کے مطابق چلیں گی۔ اس طرح مسافر علاقائی اور S-Bahn ٹرینوں کے متبادل کے طور پر نقل و حمل کے ان ذرائع کو استعمال کر سکتے ہیں۔S-Bahnکے لیے ٹرین کی منسوخی اور تاخیر چونکہ Deutsche Bahn برلن S-Bahn چلاتا ہے، اس لیے اتوار کی شام ٹرین کی منسوخی ممکنہ طور پر سفری تاخیر ہوسکتی ہیں ۔جبکہ برلن اور برانڈنبرگ کی تمام علاقائی ٹرینیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ہڑتال کی وجہ سے ڈوئچے بان کا انفراسٹرکچر بھی ہڑتال پر ہونگے ۔
    ہڑتال بدھ کو گیارہ بجے ختم ہوجائے گا اس کے بعد ڈوئچے بان معمول پر اپنے مسافروں کو سروسز فراہم کرپائنگے البتہ اتوار کی رات سے چھٹیاں ختم ہونے پر پیر سےممکن ھے کہ مسافروں کو مشکلات کاسامنا ھو ،ہوائی سفر کے خواہش مند بیرونی ملک جانے والے مسافر ائر پورٹ پہنچنے کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ استعمال کرے

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *