Skip to content

جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے گرینڈ عید ملن پارٹی کا پر وقار اہتمام کیا گیا

    جرمنی فرینکفرٹ /سٹٹگارٹ۔ جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے سٹٹگارٹ کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ عید ملن پارٹی کا پر وقار اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے حصّہ لیا جن میں خصوصی طور پر ماوُ ں کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ وہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو تیار کر کے ساتھ لائیں اور صحیح عید کا ماحول پیدا کر کے عید ملن پارٹی کو چار چاند لگا دیئے۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے قائم ہوئے 26 سال گزر چکے ہیں۔ گرینڈ عید ملن پارٹی کا سن کر نہ صرف سٹٹگارٹ جبکہ پورے جرمنی سے لوگوں نے شرکت کی،فرینکفرٹ۔میونخ۔ہیمبرگ اور کارلسروئے سے بھی کمیونٹی کے افراد نے حصّہ لیا۔اسٹیج کے انتظامت(نقابت) سابقہ (پی ٹی وی) کی مشہور اینکر ہادیہ ذوالقرنین نے پیشہ ورانہ انداز سے ادا کئے۔ سٹارٹ ہادیہ ذوالقرنین۔ سب سے پہلے قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان زاہد حسین کو اسٹیج پر بلایا گیا،صدر پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ ظفر اقبال نوری،چوہدری محمد نواز سینئر وائس پریذیڈنٹ،وائس پریذیڈنٹ سیف اللہ غفور،جنرل سیریٹری منظور حسین بٹ،فنانس سیکٹری تنویر مرزا اور جاوید اقبال بھٹی پریس سیکریٹری اور لندن سے تشریف لانے والے بیرسٹر عباس نواز۔ تلاوت کا شرف حاصل کرنے والے عالمی ایوارڈ یافتہ اُلوم سے آنے والے آصفیہ محمود نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت فرما کر محفل کو نورانی ماحول بخش دیا،جبکہ محمد بلال مرزا نے (محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا۔زمین میلی نہیں ہوتی ضمن میلا نہیں ہوتا۔محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سنُو لوگو۔یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا)سنا کر لوگوں کی خوب داد وصول کی۔اس کے ساتھ ہی ہادیہ ذوالقرنین نے مقررین میں سے پہلے مقرر محمد احسات تارڑ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ انظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے کمیونٹی کو اتنا اچھا ماحول اور گلدستہ پیش کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔منظور حسین بٹ نے کمیونٹی کے تمام افراد کا جو سٹٹگارٹ اور جرمنی کے دور دراز شہروں سے تشریف لانے والوں کاشکریہ ادا کیا۔صدر ظفر اقبال نوری کا کہنا تھا کہ آپ نے نہ صرف کمیونٹی جبکہ یہاں حاضری دے کر انتظامیہ کی عزت افزائی کی ہے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔ پرویز اقبال جعفری نے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی کرونیکل پر نظر ڈالی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا ہم پردیس میں بیٹھے ہیں ہمارے سربراہ (سفارتخانہ اور قونصلر جنرل ہوتے ہیں ان کے آنے پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اویس احمد کھوسہ نے غزل سنا کر محفل کا دل جیت لیا اور سرائیکی زبان میں بھی چند اشعار سنائے۔ قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان زاہد حسین نے اپنے خصوصی خطاب میں سب سے پہلے تمام کمیونٹی ایراد کو گذشتہ عید مبارک کہا تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو خصوصی طور پر عید ملن کے لئے تیار کیا نظم ضبط کا مظاہرہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ مقررین کی باتوں سے تاثر ملا قونصلیٹ کسی اونچے مقام اور(محمود و ایاز) کے مرتبہ پر بیٹھی ہوئی ہے ٭مراد آقا اور غلام٭پاکستانی کمیونٹی کسی اور مقام پر اور قونصلیٹ کسی اور مقام پر میں اس بات کی نفی کرنا چاہوں گا (میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں اور آپ ہم سب ایک ہیں،ایک ہی مقام پر کھڑے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں،ہماری کامیابی ایک ہے۔اس لئے کہ ہم ایک ہی دھرتی سے ہیں۔انہوں نے یہ ذکر کرنا بہت ضروری سمجھا کہ سٹٹگارٹ میں ایک قتل کے سلسلہ میں مسجد المدینہ نے بھر پور طور پر قونصل خانہ کے ساتھ تعاون کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی جانب اور قونصل خانہ کی جانب سے آپ کو یقین دلواتا ہوں کہ ہم میں اور آپ میں کوئی فرق نہیں۔آج کی تقریب کا خوبصورت ترین پروگرام یقیناََ ٭چاند علی خان٭جوہر قابل کے سامنے آنے پر ہال میں خوشی کا سا سماں طاری ہو گیا پھر انہوں نے اپنی قوالیوں سے نہ صرف نوجوانوں کو جبکہ عمر رسیدہ افراد کو بھی تھرکنے پر مجبور کر دیا۔ قوالی کا دور دیر تک چلا،چاند علی خان نے تمام آنے والی فرمائشوں پر قوالی اورنعت سنا کر خوب داد حاصل کی جبکہ گرمی میں تمام افراد پسینہ میں شرابور تھے۔آخری قوالی دما دم مست قلندر پر نوجوانوں اور بڈھے نوجوانوں نے خوب دھمال ڈالی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *