کراچی : خصوصی رپورٹ
ضلع کیماڑی ویسٹ کے علاقے سائیٹ ایریا کراچی کے نامور پرائیویٹ ہاشمی پبلک سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے، پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے،سالانہ تقریب میں باصلاحیت و باکمال اساتذہ کی للہیت و اخلاص کا بڑا حسین و دلکش نظارہ بھی دیکھنے کو ملا،ہاشمی پبلک سیکنڈری اسکول اس دور کے تاریک ماحول میں ایک روشن چراغ ہے ۔ علاقے کا قدیم تعلیمی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ کہی دہائیوں پر محیط تعلیمی خدمات کی تاریخ رکھنےوالے اسکول اپنے باکردار و باصلاحیت فضلاء کے شاندار کارناموں کی بدولت معاشرے میں اپنی حیثیت اور شناخت بنا چکا ہے ۔ نمود و نمائش جیسے مصنوعی خول سے بالکل آزاد روایتی و اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے بچوں کے اوقات کو مفید بنانے کا عملی کام سرانجام کردیا ،اسکول میں بچوں میں نظم و ضبط ، اخلاقی اقدار کی پاسداری اور کردار سازی پر توجہ کے ساتھ ساتھ ان میں محنت ، دیانت ، صداقت اور تعلیمی مہارت پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔
ہماری نظر کمیّت کے بجائے کیفیت پر رہتی ہے تاکہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اجلے صاف ستھرا اور پاکیزہ زندگی اپنانے والے نوجوان تیار ہوں ، جس سے سوسائٹی کا معیار بنے اور بلند بھی ہو۔ بلکہ زندگی کی قدر کرنے والی اللہ کی نیک و صالح نسل پروان چڑھے ۔ دین سے ان کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہو۔ دراصل یہی کسی بھی تعلیمی ادارے کا اوّلین مقصد ہونا چاہیے ۔ اور اسی میں فلاحِ دارین مضمر ہے۔
ہاشمی پبلک اسکول سائیٹ ایریا خاص کر پٹھان کالونی رحمانی محلہ کے رہائشیوں کے لیے ایک انعام سے کم نہیں، ہاشمی پبلک اسکول ایک سوچ ونظریہ کے استحکام پاکستان کے لیے نونہالوں کو زہینی طور پر مستحکم بنانے میں اپنا کردارادا کررہا ہے.
اسکول کے اساتذہ اور پرنسپل کا کردار و اخلاق کا اعلی نمونہ پیش کرتے ہیں جبکہ ہاشمی اسکول کے اسٹوڈنٹس معاشرے کے لیے بہترین کردار کا حامل بن کر اسکول سے نکلتے ہیں اور پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے ہر میدان میں کوشاں رہتے ہین
