ہیمبرگ رپورٹ مطیع اللہ
جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام تمام سیاسی تعلق سے بالاتر ہوکر کیمونٹی کےاعزاز میں عید الفطر کے سلسلے میں عید مِلن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ،جس میں بچوں بڑوں اور خواتین نوجوانوں کے لیے تفریحی پروگرامز اور لذیذ کھانوں سے آنے والے مھمانوں کی تواضح کی گئی۔
عید مِلن پارٹی میں ہیمبرگ شہر کے قریبی اضلاع کے پاکستانی کمیونٹی سمیت شہر کے مختلف سیاسی سماجی شخصیات اہل خانہ سمیت شریک ہوئے عیدملن پارٹی میں بچوں سمیت بڑوں کے لیے تفریحی پروگرامات کے انعقاد نےعید ملن پارٹی کا مزا دوبالا کردیا ،عید ملن پارٹی تقریب کی نظامت ہیمبرگ شہر کےسیاسی سماجی و کاروباری شخصیت فرید شاہ نے ادا کی عیدملن پارٹی میں شریک شرکاء مہمانوں کی آمد پران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ھے کہ کیمونٹی کو متحرک رکھنے کے لیے مخلتف تقریبات کا انعقاد کریں -عید مِلن پارٹی میں بچوں ،خواتین و حضرات کے لیے تفریحی پروگرامز کے تقریب کو رونق بخشتے ہوئے عیدکا مزا دوبالا کردیا ، فرید شاہ اور رانا جاوید چاند ، اور نثار شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر بچوں میں عیدی کے طور چوکلیٹ اور بچوں اور بڑوں میں قرعہ اندازی کے زریعے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے دیگر شرکاء نےکہاکہ ایسے تقریبات کیمونٹی کو آپس میں جوڑنے میں جزبہ و تجدید بیدار کرنے کا باعث بنتے ہیں ہمیں کیمونٹی کےلیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے جس سے بچوں اوربڑوں سمیت تمام شرکاءکو تفریحی مواقع میسر اسکے ،عیدملن پارٹی کے شرکاء و مہمانوں کے لیے مختلف اقسام کے بہترین کھانوں کااہتمام کیا گیا
