ترکیہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ جلد دوبارہ اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔ انقرہ سے ترک وزیر صحت نے مزید کہا کہ صدر اردوان کے معدے میں سوزش کا اثر کم ہوگیا ہے۔ ادھر خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے پیٹ میں تکلیف کے باعث تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں۔ خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ صدر اردوان کو منگل کی رات پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔
