Skip to content

سپریم کورٹ: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ آج ڈی لسٹ کر دیا گیا۔بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اس بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *