جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان جرمن سولفورم جرمنی (Soul Forum) کے زیر اہتمام مرکزی نماز عیدالفطر سالباو ٹیٹوز فورم میں ادا کی گئی، جس میں پاکستانیوں سمیت مختلف مملکوں کے مسلمانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فرینکفرٹ اور گرد و نواح میں آباد مسلمان بلخصوص پاکستانی کمیونٹی کے لئے عیدین کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کیلئے ہر دل عزیز سماجی شخصیت چئیرمین پاکستان جرمن سول فورم جرمنی شبیر احمد کھوکھر پچھلے کئی سالوں سے اجتماعی نماز عیدین کا سالباو ٹیٹوز فورم کے بڑے ہال میں اہتمام کر رہے ہیں۔
کوورنا وباء کی پابندیوں کے اختتام پر جرمنی بلخصوص فرینکفرٹ اور اس کے گردو نواح میں مقیم پاکستانیوں نے دو سال بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ نارتھ ویسٹ سینئر سالباو ٹیٹوز فورم کے بڑے ہال میں نماز عید الفطر ادا کی۔
اس موقع پر خواتین و حضرات نے شبیر احمد کھوکھر اور انکی ٹیم کی طرف سے فرینکفرٹ میں شاندار انتظام کرنے پر بہت سراہا اور پسند کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ نارتھ ویسٹ سینٹر فرینکفرٹ ٹیٹوز فورم کے بڑے وسیع و خوبصورت ہال میں آنے سے عید کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
علامہ محمد مظفر نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ دیار غیر میں پورے عالم اسلام کو ایک ہو کر اپنے اتحاد کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
آخر میں عالم اسلام بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ حلقہ درود شریف فرینکفرٹ کے ممبران نے مرکزی نماز عیدالفطر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو قابل تحسین ہے۔
بلاشبہ دیار غیر میں بھی مسلمانوں کی اپنے دینی تہواروں سےمحبت دیدنی ہے، جس کا ثبوت فرینکفرٹ میں نماز عیدالفطر پر دیکھا گیا۔
