Skip to content

رضا شاہ پہلوی کے بیٹے اہلیہ کے ساتھ اسرائیل پہنچ گئے

    ایران کے معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے نے اپنے دورۂ اسرائیل میں کہا کہ خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہم دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے۔رضا پہلوی کا اہلیہ کے ہمراہ امریکا سے اسرائیل پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم یہاں آنے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہولوکاسٹ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے دور میں ایران اور اسرائیل کے قریبی تعلقات تھے۔انقلاب ایران میں بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا، انقلاب ایران کے بعد محمد رضا پہلوی کو جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی۔انقلاب ایران سے پہلے رضا پہلوی فوجی اسکول میں تعلیم کے لیے امریکا چلے گئے تھے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *