Skip to content

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 برسی پر فرینکفرٹ جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام میں نو اپریل بروز اتوار ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

    فرینکفرٹ نمائندہ خصوصی
    پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی جانب سے جرمنی کے دوسرے شہروں کیطرح شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 برسی پر فرینکفرٹ جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام میں نو اپریل بروز اتوار ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
    جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کے بعد پیپلزپارٹی جرمنی کے کارکنان سپورٹر نے پیپلزپارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پیپلزپارٹی جرمنی کے عہدیداران جناب سید زاہد عباس شاہ ، نائب صدرچوہدری یونس ، سیکرٹری جنرل کفایت حسین سلیریہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مرزا راشد نسیم، ار سی سی انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر نسیم چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کی لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا پاکستان جن مشکل حالات کا شکار ہے پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہی گی۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی دعا کی گئی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ملک پاکستان کے سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں زاہد عباس شاہ نے شرکاء کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *