Skip to content

کینیڈا: مسجد کےاحاطے میں نمازی کو کچلنے کے کوشش، ملزم گرفتار

    یہ واقعہ اونٹاریو صوبے میں مارکہیم مسجد کے احاطے میں پیش آیا جہاں ہزاروں مسلمان نماز کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے شرن کروناکرن نامی شخص کو نفرت انگیز جرم کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔کینیڈا کی پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کر کے، اس کے بقول “نفرت انگیز واقعہ” میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس شخص نے مبینہ طورپر ایک مسجد کے احاطے میں ایک نمازی کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی تھی اور انہیں دھمکیاں دیں اور مذہبی طور پر برا بھلا کہا۔
    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اونٹاریو صوبے کے مارکہیم شہر میں پیش آیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 28 سالہ شرن کروناکرن کو بعد میں ٹورنٹو سے گرفتار کرلیا گیا۔کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کینیڈا کی وزیر تجارت میری نیگ نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین سماج میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔نیگ جو مقامی رکن پارلیمان بھی ہیں، نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “نفرت انگیز جرم کے واقعے اور نسل پرستانہ رویے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔”

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *