ہیمبرگ رپورٹ مطیع اللہ
پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری فرید شاھ ہائوس پر قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی رمضان شریف کے احترام کی وجہ سیے انتہائی سادگی اور پر وقار انداز میں بھٹو شھید کی لازوال قربانیوں پر تمام شرکاء نے بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
ذوالفقار علی بھٹو نا صرف اسلامی دنیا بلکہ ایک بین القامی رھنما تھے جنہوں نے نا صرف پاکستان بلکہ تمام عالم سے اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ سیاسی ،معاشی ،دفاعی میدان میں اپنا لوہا منوایا، بھٹو ایک سوچ ، ایک نظریے ، ایک فکر اور فلسفے کا نام ہے اسلئے پاکستان کی عوام کے دلوں پر آج بھی راج کرتے ہیں اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک حقیقی عوامی جمھوری لیڈر تھا۔بھٹو جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی لازوال جدوجہد سے پاکستان کا وقار بلند کیا تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو رمضان شریف کی مناسبت سے افطاری کروائی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آغاز میں انکی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں�
