علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور سے اس فلائٹ نے مدینہ سعودی عرب کے لئے پرواز کرنا ہے ۔جبکہ مسافروں جن میں عورتیں بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں کو رات بھر سے خورای اور مشکلات کا سامنا ہے۔ دور دراز کے علاقوں سے آئے مسافروں کو مجبور ا رات گزرانے کے لئے کم از کم 60000 روپے ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔جبکہ کے مسافروں کے مطابق پی آئی اے والوں نے مسافروں کے لئے بریانی کے پیکٹ منگوائے ہیں تا کہ معاملہ کو رفع دفع کیا جا سکے۔ تاہم مسافروں نے بریانی کو نا منظور کرتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ ان کا یہ ہی کہنا تھا ہم آئے روز پی آئی آئے کی جانب سے مسافروں کی تذلیل کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے درخواست ہے کے واقعی کا نوٹس لیں۔
