Skip to content

وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل

    اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل ہوگیا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جو خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں کہ مشکوک شخص کیسے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *